ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

چیمپئنز ٹرافی؛ دوسرا سیمی فائنل دیکھنے بھارتی بورڈ عہدیدار بھی آئیں گے

04 مارچ, 2025 15:05

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل کیلئے مختلف بورڈ عہدیداران کو مدعو کرلیا۔

جی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دوسرے سیمی فائنل کیلئے کئی اعلیٰ مختلف کرکٹ بورڈ عہدیداروں کو مدعو کیا ہے۔

دوسرے سیمی فائنل میچ میں شرکت کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا کل لاہور میں میچ دیکھیں گے، ان کے علاوہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے روجر ٹوز، جنوبی افریقٓ کرکٹ بورڈ کے محمد موساجی اور اسحاق موزیکی بھی سیمی فائنل دیکھنے کیلیے پاکستان آئیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلیاں، نئے کپتان سے متعلق بھی فیصلہ ہوگیا

پی سی بی کی جانب سے مدعو کیے جانے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے سربراہ محمد فاروق اور ملائیشیا کرکٹ بورڈ کے ماہندہ ولی پورم بھی لاہور میں سیمی فائنل دیکھیں گے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔