ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کر دی

05 مارچ, 2025 08:45

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کر دی۔

بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ایک بار پھر اپنی شاندار بیٹنگ کا لوہا منوا لیا اور کرکٹ کے لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے ایک اور ریکارڈ کو اپنے نام کر لیا۔

 دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کے 265 رنز کے ہدف کو 48.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی سے حاصل کر لیا۔

ویرات کوہلی نے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بھارت کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے نہ صرف نصف سنچری اسکور کی بلکہ آئی سی سی ایونٹس میں 24 ویں بار 50+ اسکور بنا کر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

میچ میں شریا ایئر 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان روہت شرما نے 28 اور اکشر پٹیل نے 27 رنز بنائے۔ کے ایل راہول 35 اور ہاردک پانڈیا 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نیتھن ایلس اور کوپر کونولی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے آئی سی سی ایونٹس میں 23 بار ففٹی پلس اسکور کیے تھے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔