چیمپئنز ٹرافی2025؛ دوسرا سیمی فائنل، تماشائیوں کیلئے بڑا اعلان

چیمپئنز ٹرافی2025؛ دوسرا سیمی فائنل، تماشائیوں کیلئے بڑا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دوسرا سیمی فائنل دیکھنے آنیوالے تماشائیوں کیلئے بڑا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قذافی اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے آنیوالے تماشائیوں کو فری افطاری کرانے کا اعلان کیا ہے۔
نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کا میچ دیکھنے کیلئے آنے والے تماشائی ٹکٹ دکھا کر کجھور، جوس اور منی پیزا والا افطاری باکس حاصل کر سکیں گے۔
اس کے علاوہ تماشائی اسٹیڈیم کے اندر فوڈ اسٹالز سے کھانے پینے کی دیگر اشیاء بھی خرید سکیں گے، سیمی فائنل میچ آج دوپہر 2 بجے شروع ہو گا جبکہ افطار شام 6 بج کر 5 منٹ پر ہو گا۔
واضح رہے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پہلا سیمی فائنل کل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلا گیا، جس میں بھارت نے آسٹریلیا کے 265 رنز کے ہدف کو 48.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی سے حاصل کر لیا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












