ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

چیمپئنزٹرافی؛ روہت شرما نے ’بھارت کو فائدہ‘ دینے کی باتوں پر وضاحت دیدی

05 مارچ, 2025 12:50

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ’بھارت کو فائدہ‘ دینے کی باتوں پر وضاحت دیدی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ’بھارت کو فائدہ‘ دینے کی باتوں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ دیکھیں ہم نے جو تین میچ کھیلے وہاں سطح کی نوعیت ایک جیسی تھی لیکن تینوں میچوں میں پچ نے مختلف انداز میں برتاؤ کیا، آج ہم نے دیکھا کہ جب بولرز بولنگ کر رہے تھے تو ان کی گیند تھوڑی سوئنگ ہو رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے جو تین میچز کھیلے ہیں وہاں چار یا پانچ پچز استعمال کی جا رہی ہیں، لہٰذا ہم نہیں جانتے کہ کون سی وکٹ پر ہم کھیلیں گے۔

روہت شرما نے کہا کہ ہم نہیں جانتے تھے کہ سیمی فائنل میں کون سی پچ پر ہمیں کھیلنے کا موقع ملے گا لیکن جس طرح بھی پچ ہوتی ہے ہمیں اس حساب سے ڈھلنا ہوتا ہے۔

روہت شرما نے کہا کہ یہ دبئی ہے یہ ہمارا گھر نہیں ہے اور ہم یہاں اتنے زیادہ میچ نہیں کھیلتے یہ ہمارے لیے نیا ہے۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو ‘ایڈوانٹیج’ دینے کی باتیں ہر طرف سے سامنے آرہی ہیں، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، ناصر حسین اور مائیکل ایتھرٹن نے بھارت کو فائدہ دینے پر کھل کر اظہار خیال کیا تھا، جس کے بعد میڈیا میں ایک نئی بحث چھڑ گئی کہ کیا واقعی ایونٹ کیلئے ایسا کیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلین ٹیم کو دبئی میں باآسانی شکست دی اور چیمپئنزٹرافی 2025 کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔