نیوزی لینڈ ٹیم نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

نیوزی لینڈ ٹیم نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا
نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو دوسرے سیمی فائنل میں شکست دیے کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کوالیفائی کر لیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرر اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے بنائے گئے 363 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکی اور 50 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کیویز کی جانب سے 362رنز چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور ہے، اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے پاس تھا جس نے 356 رنز بنائے تھے۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم دبئی میں 9 مارچ کو چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی۔ پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











