ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

سدھو کی کمنٹری کا کارٹون ورژن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل

06 مارچ, 2025 15:56

سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر نوجوت سنگھ سدھو کی مزاحیہ کمنٹری نے مداحوں ہسنے پر مجبور کردیا۔

چیمپئینز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے منظر نامے کو لیکر بھارتی کرکٹر نوجوت سدھو کی مزاحیہ اور انوکھی کمنٹری کو کارٹون کی شکل میں پیش کیا گیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر طوفان مچا دیا ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو کی کمنٹری کا اپنا ہی ایک انداز ہے۔ وہ جب بھی مائیک پر آتے ہیں، تو ان کے جملے کبھی کیلے کی طرح مڑتے ہیں، تو کبھی تاش کے پتوں کی طرح بکھر جاتے ہیں۔ ان کی کمنٹری سن کر کرکٹ شائقین اکثر سوچ میں پڑ جاتے ہیں کہ یہ کیا کہہ گئے لیکن تھوڑی دیر بعد ہنسنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ نے عاقب جاوید کو جوکر قرار دیا

حال ہی میں انسٹاگرام صارف کیتن پال نے سدھو کی کمنٹری کے چند مشہور جملوں کو کارٹون کی شکل میں ڈھالا ہے۔ اس ویڈیو میں سدھو کے بیانات کو انتہائی مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے، جسے دیکھ کر کرکٹ شائقین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کی حمایت میں والد ایک بار پھر متحرک ہوگئے

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جسے 5 لاکھ سے زیادہ لائیکس اور لاکھوں ویوز مل چکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ketan Pal (@midnight.kettle)

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔