‘شاداب خان قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے اگلے کپتان ہوں گے’

'شاداب خان قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے اگلے کپتان ہوں گے'
پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سلمان علی آغا کی بطور کپتان تقرری پر سوال اٹھا دیا۔
شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم اور محمد رضوان کے بعد سلمان علی آغا جنوری 2024 کے بعد پاکستان کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی کپتان بن گئے ہیں۔
یہ اعلان اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی پانچ میچوں کی سیریز کے لئے نامزد کردہ ناتجربہ کار اسکواڈ کا حصہ ہے۔
باسط علی نے تجویز دی کہ قومی سلیکٹرز کی جانب سے سلمان علی آغا کو کپتان مقرر کرنے کا اقدام ایک اسٹریٹجک فیصلہ تھا تاکہ نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران ٹیم کی کارکردگی خراب ہونے کی صورت میں شاداب خان کو یہ عہدہ سنبھالنے کی راہ ہموار کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:
قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ نے عاقب جاوید کو جوکر قرار دیا
بابر اعظم کی حمایت میں والد ایک بار پھر متحرک ہوگئے
ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹرز شاداب خان کو کپتان بنانا چاہتے ہیں، نیوزی لینڈ کا دورہ مشکل ہوگا اور اس کے بعد شاداب خان ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
سابق کرکٹر نے ٹی 20 فارمیٹ کے لئے سلمان علی آغا کی موزوںیت پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا سلمان ٹیسٹ اور ون ڈے میں ایک اچھے کھلاڑی ہیں لیکن وہ ٹی 20 کرکٹر نہیں۔
باسط علی نے سیریز کے لیے اسکواڈ کے انتخاب میں جانبداری پر سلیکٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ٹیم کی تشکیل میرٹ کے بجائے متضاد انتخاب کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












