بھارت کے سرچیمپینئر ٹرافی کا سہرا،نیوزی لینڈ ایک مرتبہ پھر محروم

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا تاج بھارت کے سر سج گیا۔ بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوز لینڈ کو فائنل میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بھارتی سورما میچ کے ابتدا سے یہ چھائے رہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 251رنز بنائے۔
کپتان روہت شرما نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔ ویرات کوہلی بڑے میچ میں بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے۔ صرف ایک رن بناکر پویلین لوٹے گئے۔
شبمن گل 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل تریسٹھ اور مائیکل بریس ویل کے 53 رنز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔ ویل ینگ 15، ٹام لیتھم 14 اور کین ولیمسن 11 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بھارت اور نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 25 سال بعد ایک دوسرے کے مد مقابل ٓٗے۔ 25 سال قبل نیروبی میں کھیلےگئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو کرس کینز کی شاندار سنچری کی بدولت 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












