بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

غزہ پر اسرائیلی حملہ، حماس کے سینئر کمانڈر رائد سعد شہید

15 دسمبر, 2025 08:58

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے دوران تنظیم کے سینئر کمانڈر رائد سعد شہید ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی ہدایات پر اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز غزہ شہر میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید اور 25 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

اسرائیل کی جانب سے اس حملے میں ایک اہم حماس رہنما کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

حماس کے مرکزی رہنما خلیل الحیہ نے ایک ویڈیو پیغام میں اس دعوے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں سینئر کمانڈر رائد سعد شہید ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے جاری کارروائیاں جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

خلیل الحیہ نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

رائد سعد کی شہادت کو اکتوبر میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد حماس کی اعلیٰ قیادت کو پہنچنے والا سب سے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔

غزہ کی مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 10 اکتوبر سے نافذ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے مسلسل جاری ہیں، اب تک تقریباً 800 حملے کیے جا چکے ہیں، جن میں 386 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔