جمعرات، 23-اپریل،2026
بدھ 1447/11/05هـ (22-04-2026م)

پنجاب میں 30 لاکھ خاندانوں کو رمضان پیکیج دے دیا، کے پی حکومت اب بھی فہرستوں میں الجھی ہے، عظمیٰ بخاری

05 مارچ, 2026 12:56

عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں لاکھوں افراد کو امداد مل چکی ہے، جبکہ پڑوسی صوبے میں اب تک تقسیم شروع نہیں ہوئی۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آدھا رمضان گزر چکا ہے، لیکن خیبر پختونخوا حکومت نے اب تک رمضان پیکج کی تقسیم شروع نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اب تک 30 لاکھ افراد کو رمضان نگہبان پروگرام کے تحت امدادی رقم منتقل کر چکی ہے اور جلد ہی 40 لاکھ کا ہدف پورا کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے دسترخوانوں سے صوبے بھر میں روزانہ لاکھوں افراد افطاری کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے الزام لگایا کہ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں 10 ارب روپے رمضان پیکج کے نام پر اپنے پارٹی کارکنوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

انہوں نے صوبائی وزراء مزمل اسلم اور سہیل آفریدی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پوری خیبر پختونخوا حکومت کی توجہ صرف اڈیالہ جیل میں قید اپنے لیڈر کی طرف ہے اور انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔