جمعرات، 1-اکتوبر،2026
جمعرات 1448/04/20هـ (01-10-2026م)

حکومت کیلئے نیا چیلنج؟ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوئی تو جماعت اسلامی کا لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے پر غور

01 اکتوبر, 2026 14:01

جماعت اسلامی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات اور رابطوں میں خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں ملتان سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے پر مشاورت شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کی قیادت احتجاجی مارچ کے اگلے مرحلے کے حوالے سے شوریٰ کے ارکان سے مشاورت کررہی ہے، جبکہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے لانگ مارچ کی نئی تاریخ کے اعلان پر بھی غور جاری ہے۔

امیر جماعت اسلامی سندھ عہدیداران سے مشاورت کے بعد لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ شوریٰ کے ارکان اور دیگر مرکزی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں نائب امیر جماعت اسلامی اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ اس دوران حکومت کی مذاکراتی کمیٹی اور وزیراعظم کے ساتھ ہونے والے رابطوں اور بات چیت کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

جماعت اسلامی کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کیے گئے رابطے اور اس حوالے سے ممکنہ سیاسی مشاورت پر بھی غور کرے گی۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے اس سے قبل حکومت کی درخواست پر لانگ مارچ کا پروگرام مؤخر کیا تھا، تاہم قیادت احتجاجی تحریک ختم نہ کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کی مشاورت مکمل ہونے کے بعد آج لانگ مارچ کی نئی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔