چینی کمپنی کا پاکستان میں جدید ٹیکسٹائل برآمدی مرکز قائم کرنے کا اعلان

چینی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب پاکستان میں ٹیکسٹائل برآمدی مرکز قائم کرے گی، جس سے 25 ہزار افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
پاکستان میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور صنعتی توسیع کے لیے انتہائی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
چیلنج فیشن کے سی ای او چن یان کے مطابق پاکستان میں 2014 سے سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنی اب ایک جدید ٹیکسٹائل برآمدی مرکز قائم کرے گی۔ کمپنی کے مطابق پاکستان سے اب تک 300 ملین ڈالر سے زائد کی ٹیکسٹائل برآمدات کی جا چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی معیشت میں رواں مالی سال نمایاں بہتری، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مزید کمی آگئی
چن یان نے مزید بتایا کہ ہم کپڑے اور ملبوسات کی تیاری کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک بہت بڑی فیکٹری قائم کرنے جا رہے ہیں۔
اس نئے منصوبے کے تحت 25 ہزار سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور سالانہ 400 ملین ڈالر سے زائد برآمدات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










