جمعرات، 1-اکتوبر،2026
جمعرات 1448/04/20هـ (01-10-2026م)

پاکستان کے افغانستان میں دو مقامات پر فضائی حملے، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 22 دہشت گرد ہلاک

01 اکتوبر, 2026 10:59

سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کے اندر فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائیاں کیں، جن میں 22 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف انتہائی منصوبہ بند اور درست فضائی حملے کیے گئے ہیں، جن میں متعدد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

مستند خفیہ معلومات کی بنیاد پر افغانستان میں فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان اور ان کے حلیفوں سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے کیمپوں اور ٹھکانوں کو دو مقامات پر درستگی اور صفائی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔

اہداف کو نہایت درستگی سے تباہ کیا گیا اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق 22 دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان ٹھکانوں پر ذخیرہ کیا گیا اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی، 47 اہلکار ہلاک

وزارت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور استحکام کے قیام کے لیے کوشش کی ہے۔ تاہم، ہمارے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

وزارت نے مزید کہا کہ یہ انتہائی تشویش کا مقام ہے کہ افغانستان بدستور دہشت گردی کا گڑھ بنا ہوا ہے۔ پاکستان کے خلاف خطرہ افغانستان سے پیدا ہوتا ہے۔ اس تناظر میں، ہمارے اقدام نے بلکل درست طور پر دہشت گردوں کے مراکز کو نشانہ بنایا۔ زیادہ سے زیادہ احتیاط برتی گئی اور یہ یقینی بنایا گیا کہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہ ہو۔

وزارت اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ہماری انسداد دہشت گردی کی مہم غضب للحق ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پوری رفتار سے جاری رہے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔