جمعرات، 1-اکتوبر،2026
جمعرات 1448/04/20هـ (01-10-2026م)

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، قرض کیلئے درخواستیں 16 لاکھ سے بڑھ گئیں

01 اکتوبر, 2026 09:37

لاہور: پنجاب حکومت کے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں گھر کی تعمیر کے لیے قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کی درخواستوں کی تعداد 16 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

پروگرام کے تحت بڑی تعداد میں شہریوں نے اپنے گھر کی تعمیر کے لیے مالی معاونت حاصل کرنے کی غرض سے درخواستیں جمع کرائی ہیں، تاہم رواں سال قرض کی فراہمی کے لیے 3 لاکھ درخواست گزاروں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

محکمہ ہاؤسنگ کے اعداد و شمار کے مطابق درخواستوں کی مجموعی تعداد مقررہ سالانہ ہدف سے کہیں زیادہ ہوچکی ہے، جس کے باعث تمام درخواست گزاروں کو ایک ہی مرحلے میں قرض فراہم کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

حکام کے مطابق اب تک 2 لاکھ 15 ہزار خاندانوں کے لیے مجموعی طور پر 273 ارب روپے کے قرضے منظور کیے جاچکے ہیں۔

منظور شدہ قرضوں سے اب تک 1 لاکھ 22 ہزار گھروں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے جبکہ 57 ہزار 500 گھروں پر تعمیراتی کام جاری ہے۔

پروگرام کا بنیادی مقصد ایسے خاندانوں کو اپنے گھر کی تعمیر میں مالی سہولت فراہم کرنا ہے جو اپنی زمین رکھتے ہیں لیکن تعمیر کے لیے قرض کی ضرورت ہوتی ہے۔

16 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہونے کے بعد قرض کے لیے درخواست دینے والے افراد کی تعداد مقررہ سالانہ ہدف سے نمایاں طور پر بڑھ چکی ہے، اس لیے بڑی تعداد میں درخواست گزاروں کو اپنی باری کا انتظار کرنا پڑے گا۔

حکام کے مطابق رواں سال مقرر کیے گئے ہدف کے مطابق قرضوں کی منظوری اور فراہمی کا عمل جاری رہے گا، جبکہ باقی درخواستوں پر آئندہ مراحل میں کارروائی کی جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔