امریکی وزارت خارجہ کا عباس عراقچی کو وفد سمیت امریکا چھوڑنے کا حکم

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں تعطل کے بعد ایرانی وفد کو امریکا چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے ایرانی وفد کو امریکا چھوڑنے کی ہدایت کی ہے، جس میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عباس عراقچی نے برطانوی فضائی اڈے کے واقعے میں ایران کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کردیا
یہ احکامات اس وقت جاری کیے گئے جب امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں تعطل پیدا ہو گیا۔ قطری ثالثی میں ہونے والے ان مذاکرات میں فریقین کے درمیان کوئی نمایاں پیشرفت حاصل نہیں ہو سکی۔
اطلاعات کے مطابق مذاکرات کے دوران دونوں فریق اپنے اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے پر تیار نظر نہیں آئے، جس کے بعد یہ سخت فیصلہ سامنے آیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









