جمعرات، 1-اکتوبر،2026
جمعرات 1448/04/20هـ (01-10-2026م)

ایران کے حقوق تسلیم کیے بغیر امریکی معیشت بحران سے نہیں نکل سکتی: ایرانی اسپیکر کا امریکی وزیر خزانہ کو جواب

01 اکتوبر, 2026 10:06

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی وزیر خزانہ کے بیان کے جواب میں کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش اور توانائی کی بلند قیمتیں امریکی معیشت کو شدید بحران میں دھکیل رہی ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی معیشت اگلے دو ہفتوں میں تباہ ہو جائے گی، جس کے جواب میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی حکومت کی مخدوش مالی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت نے ماضی میں صفر کے قریب شرح سود پر بھاری قرضے لیے تھے اور اب جب یہ قرضے کی مدت پوری کر چکے ہیں تو حکومت کو انہیں چکانے کے لیے بہت زیادہ شرح سود پر نئے قرض لینے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کی شرائط پر امریکہ کی طرف سے تجاویز موصول ہو گئیں

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا بانڈ خریداروں کی خریداری کی صلاحیت اور گنجائش میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ امریکی بانڈز کے بڑے خریدار جیسے کہ چین اور جاپان نئے بانڈز خریدنے یا موجودہ بانڈز اپنے پاس رکھنے میں کم دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں بانڈ کی پیداوار بڑھ رہی ہے۔

قالیباف نے بیسنٹ کو یہ بھی یاد دلایا کہ آبنائے ہرمز کو بند رکھنے، توانائی کی بلند قیمتوں کو برقرار رکھنے اور بانڈ کی پیداوار میں اضافے پر اثر انداز ہونے میں ایران کے کردار نے امریکی محکمہ خزانہ کو ایک بڑھتے ہوئے بحران سے دوچار کر دیا ہے اور اس کی تمام مشکلات کو بڑھا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی اس وقت تک ان معاشی مشکلات پر قابو نہیں پا سکیں گے، جب تک ایرانی قوم کے حقوق کا احترام کرتے ہوئے ان مسائل کا حل نہیں نکالا جاتا۔ کل امریکی حکومت کے تیس سالہ بانڈز کی پیداوار 2002 کے بعد سے اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔