ایران کے ساتھ یا تو معاہدہ ہوگا یا پھر تباہی، جنگ جلد انجام کو پہنچے گی، امریکی صدر

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ بہت جلد کسی نہ کسی انجام کو پہنچ جائے گی، انہیں اب یہ فیصلہ کرنا ہے کہ جنگ بڑھانی ہے یا سمجھوتہ کرنا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نامہ نگاروں کی طرف سے یہ پوچھنے پر کہ وہ ایرانی حکام سے کیسے نمٹنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جواب دیا کہ شاید میں انہیں تباہ کردوں۔
یہ بھی پڑھیں : عباس عراقچی نے برطانوی فضائی اڈے کے واقعے میں ایران کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کردیا
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہے، ہم انہیں اڑا دیں یا کوئی معاہدہ کریں، لیکن وہ وقت آ رہا ہے، یہ جنگ بہت جلد کسی نہ کسی طرح ختم ہو جائے گی۔
ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کے امکان کو ظاہر کرتے ہوئے نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ جنگ میں شدت لانے یا معاہدہ کرنے کے دو راہے پر کھڑے ہیں، لیکن اگلا قدم کیا ہوگا اس بارے میں کوئی واضح اشارہ نہیں دیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









