اسرائیل نے فلائی دبئی واقعے کو دہشت گردانہ کوشش قرار دے دیا

دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں پیش آنے والے ہنگامہ خیز واقعے کو اسرائیل نے دہشت گردانہ کارروائی قرار دے دیا ہے، جبکہ فضائی کمپنی نے تحقیقات مکمل ہونے تک حتمی رائے دینے سے گریز کیا ہے۔
اسرائیل نے بدھ کے روز دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کے واقعے کو دہشت گردانہ کوشش قرار دیا ہے۔ یہ موقف واقعے کے چند گھنٹوں بعد اور اغوا کی کارروائی نہ ہونے کی پیشگی تردید کے باوجود سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب فضائی کمپنی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ واقعے کی وجوہات یا محرکات کا تعین کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہوں نے پرواز میں سوار ایک اسرائیلی مسافر سے بات کی، جس نے انہیں بتایا کہ وہ عملے کے ایک فرد کے ہمراہ کاک پٹ میں گھسنے اور اس پائلٹ پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئے، جو طیارے کے سسٹمز کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آزادانہ آمد و رفت یقینی بنائی جائے، یو اے ای
دوسری طرف اسرائیلی وزیر دفاع یسرائيل كاٹز نے کہا کہ یہ واقعہ ایک دہشت گردانہ کوشش تھا۔ دستیاب ابتدائی معلومات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حملہ آور کا مقصد تمام مسافروں سمیت طیارے کو گرانا تھا۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی چند اسرائیلی مسافروں کی دلیری کی بدولت ہی ناکام بنائی گئی، جو کاک پٹ میں گھسے اور اس شخص پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے، انہوں نے اسے دہشت گرد قرار دیا۔ بعد ازاں طیارے کا کنٹرول وہاں موجود اضافی پرواز کے عملے کے حوالے کیا گیا۔
اسی ضمن میں اسرائیلی وزارت ٹرانسپورٹ نے طیارے کے واقعے کے بارے میں سکیورٹی ادارے کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ تحقیقات کرنے کا اشارہ دیا۔
فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات یا محرکات کا تعین کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔ متعلقہ حکام کی طرف سے اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واقعے کی تفصیلات اور وجوہات جاننے کے لیئے تحقیقات میں بھرپور تعاون کیا جائے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









