جمعرات، 1-اکتوبر،2026
جمعرات 1448/04/20هـ (01-10-2026م)

ایران کے جوہری عزائم اور عسکری طاقت تباہ کردی، امریکی وزیر جنگ کا دعویٰ

01 اکتوبر, 2026 10:27

امریکی وزیر جنگ نے دعوی کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کی عسکری طاقت، دفاعی ڈھانچے اور اس کے جوہری عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگ سیتھ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے خلاف کارروائیوں کے دوران ایران کی عسکری طاقت تباہ کردی اور ان کے جوہری عزائم کو نقصان پہنچایا ہے۔

ورجینیا کے میرین کور بیس کوانٹیکو میں خطاب کرتے ہوئے ہیگ سیتھ نے کہا کہ ایران کو دیکھ لیں، ہمارے میڈیا میں بیٹھے ہوئے امریکہ مخالف لوزرز سن لیں کہ امریکیوں نے ایران کی بحریہ کو تباہ کر دیا ہے، ایران کی فضائیہ کو تباہ کر دیا ہے، ان کے فضائی دفاعی نظام، ان کی قیادت، عسکری اور صنعتی صلاحیت اور ان کے پورے دفاعی ڈھانچے کو تباہ کر ڈالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کیخلاف امریکی کارروائی انتہائی ضروری تھی، نیٹو چیف

امریکی وزیر جنگ نے مزید کہا کہ ایران کی روایتی ڈھال کو معذور کر دیا گیا ہے اور اس کے جوہری عزائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔ یہ دلیرانہ اور تاریخی کارروائیاں ہیں، جن پر ہر امریکی کو فخر ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔