آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آزادانہ آمد و رفت یقینی بنائی جائے، یو اے ای

متحدہ عرب امارات نے خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آزادانہ آمد و رفت جاری رہنی چاہیے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت خلیفہ شاہین المرر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہے کہ عالمی خطے میں کشیدگی میں کمی لائی جائے، جبکہ قانون کے مطابق آبنائے ہرمز سے سپلائی چین اور بحری آمد و رفت بلکل آزادانہ طریقے سے گزرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز میں ایرانی میزائل حملے سے 8 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق
المرر کا کہنا تھا کہ یہ خطہ اس وقت مختلف تبدیلیوں اور تفریق کا سامنا کر رہا ہے، اس لیے تمام فریقین کو مل کر تناؤ کو کم کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے کا امن اور تجارت کی بحالی تمام ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے، جس کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












