منگل، 29-ستمبر،2026
منگل 1448/04/18هـ (29-09-2026م)

خیبرپختونخوا کی عوام پی ٹی آئی کی نااہلی سے تنگ، صوبے میں نظام کی تبدیلی کا مطالبہ

29 ستمبر, 2026 11:35

خیبرپختونخوا کے شہریوں نے صوبے میں امن و امان کی ابتر صورتحال اور خراب گورننس پر پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پورے نظام اور پالیسی کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے عوام صوبے میں دن بدن بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال، دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور انتظامی نااہلی کی وجہ سے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی کارکردگی سے سخت نالاں ہو چکے ہیں۔

عام شہریوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کھل کر اپنی شکایات کا اظہار کیا اور کہا کہ صوبے میں عوام کی فلاح و بہبود یا ترقی کے لیے کوئی عملی کام زمین پر نظر نہیں آتا، بلکہ یہاں کے حکمرانوں کو صرف اڈیالہ جیل کے چکر لگانے یا ڈی چوک کے دھرنوں اور جلسے جلوسوں کے نعرے لگانے سے ہی فرصت نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں : سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک

عوامی حلقوں کا پرزور مطالبہ ہے کہ خیبرپختونخوا کے مسائل کا حل صرف چند چہروں کو تبدیل کرنے میں پوشیدہ نہیں ہے، بلکہ اس کے لیے پوری حکومتی پالیسی اور فرسودہ نظام کو جڑ سے تبدیل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

شہریوں نے عدالتِ عالیہ سے بھی یہ سخت مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو ایک انتشار پسند جماعت کے طور پر کالعدم قرار دیا جائے اور اس کے تمام رہنماؤں پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں تاکہ صوبے میں کوئی ایسی سنجیدہ حکومت آ سکے، جو دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کرے۔

اس کے ساتھ ساتھ عوام نے اس بات پر بھی شدید زور دیا کہ صوبے کی پولیس کے آپریشنل اختیارات اور انتظامی ڈھانچے کو ہر قسم کی سیاسی مداخلت اور دباؤ سے مکمل طور پر محفوظ رکھا جانا چاہیے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔