منگل، 29-ستمبر،2026
منگل 1448/04/18هـ (29-09-2026م)

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر اور محاذ آرائی پر وفاقی حکومت کو تشویش

29 ستمبر, 2026 12:19

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر اور محاذ آرائی کی صورتحال پر وفاقی حکومت نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جس پر  لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی بڑھتی ہوئی لہر اور سیاسی محاذ آرائی کے پیشِ نظر وفاقی حکومت کی سطح پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کی عوام پی ٹی آئی کی نااہلی سے تنگ، صوبے میں نظام کی تبدیلی کا مطالبہ

ذرائع کے مطابق آنے والے ماہ کی 4 تاریخ کو متوقع لانگ مارچ کے پیشِ نظر ملک میں آئندہ چند دن سیاسی اور سکیورٹی حوالے سے انتہائی اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے اس تمام صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک مؤثر لائحہ عمل کا جلد تعین کیا جائے گا۔ تاہم ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور تمام صورتحال پر باریک بینی سے نظر رکھی جا رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔