منگل، 29-ستمبر،2026
منگل 1448/04/18هـ (29-09-2026م)

لاہور میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی، سہولت کاری میں ملوث ایک اور خاتون گرفتار

29 ستمبر, 2026 12:35

غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے معاملے میں پولیس نے ملزمان کی سہولت کاری میں ملوث ایک اور خاتون مسکان کو گرفتار کر لیا۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پیش آنے والے غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے ساتھ سہولت کاری میں ملوث ایک اور خاتون مسکان کو ایک پوش علاقے سے گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں نئے تعلیمی نصاب کی منظوری، پہلی سے بارہویں جماعت تک کیلئے اے آئی کورس طلب

پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کی جوہر ٹاؤن کے ایک کیفے میں بیٹھے ہوئے ہونے کی تصاویر بھی سامنے آ چکی ہیں، جن میں متاثرہ لڑکی کو ڈیانا کیفے میں مسکان کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ غیر ملکی خاتون اس سے پہلے بھی 5 سے 6 مرتبہ لاہور آ چکی ہے، جبکہ اس کے دونوں موبائل فونز ابھی تک پولیس کو نہیں مل سکے ہیں۔

تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ متاثرہ لڑکی جوہر ٹاؤن سے نکل کر سندر کے علاقے میں واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی گئی تھی۔

اس واقعے میں ملوث دو مرکزی ملزمان محسن اور علی پہلے ہی حراست میں لیے جا چکے ہیں، جبکہ تیسرے مفرور ملزم تنویر کی گرفتاری کے لیے پولیس کی طرف سے مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔