منگل، 29-ستمبر،2026
منگل 1448/04/18هـ (29-09-2026م)

گوادر میں پاک آرمی کے ڈاکٹروں نے 17 سالہ نوجوان کی پیچیدہ دماغی سرجری کامیابی سے مکمل کرلی

29 ستمبر, 2026 11:33

پاک آرمی کی میڈیکل ٹیم نے انتہائی محدود طبی وسائل اور آلات کے باوجود ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کے دماغ کی کامیاب سرجری کر کے اس کی زندگی بچا لی۔

پاک آرمی کے شعبہ طب نے انسانیت کی خدمت کی ایک اور شاندار مثال قائم کرتے ہوئے گوادر میں ایک انتہائی مشکل اور پیچیدہ طبی سرجری کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کے مقامی رہائشی 17 سالہ سلمان کو ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے بعد انتہائی تشویشناک اور نازک حالت میں پاک چائنا فرینڈشپ اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے تشخیص کے بعد فوری طور پر دماغ کی سرجری کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک

گوادر جیسے دورافتادہ علاقے میں درکار جدید طبی وسائل اور آلات کی عدم دستیابی یا قلت کے باوجود پاک آرمی کی ماہر میڈیکل ٹیم نے اپنی بے پناہ پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو بروئے کار لاتے ہوئے یہ انتہائی مشکل آپریشن کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔

حادثے کا شکار نوجوان سلمان کی کامیاب سرجری اور اس کی زندگی بچ جانے پر اس کے اہلِ خانہ نے سکھ کا سانس لیا ہے اور پاک آرمی کی میڈیکل ٹیم کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

مریض کے لواحقین نے اس بات کا اعتراف کیا کہ گوادر میں پاک آرمی کے ڈاکٹروں کی طرف سے بروقت طبی امداد کی فراہمی اور انسانیت کی خدمت کا یہ لازوال جذبہ اس پسماندہ خطے کے عوام کے لیے ایک بہت بڑا انعام اور سہارا ہے، جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔