گوادر میں لڑکی چھ دن سے لاپتہ، دہشت گردی میں استعمال ہونے کا خطرہ، خاندان کی بازیابی کی اپیل

گوادر کے رہائشی نے اپنی لاپتہ بہن کے معاملے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے غریب خاندان کا کسی بھی دہشتگرد تنظیم یا غیر قانونی گروہ سے کوئی تعلق نہیں۔
گوادر کی ٹی ٹی سی کالونی کے رہائشی حنیف ولد چُکّا نے میڈیا کے سامنے اپنی بہن ثمینہ کی گزشتہ چھ دنوں سے پراسرار گمشدگی پر گہرے دکھ اور شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے اس کی فوری بازیابی اور تلاش میں مدد کی اپیل کی ہے۔
حنیف نے اپنے خاندان کے پس منظر کے بارے میں بتایا کہ وہ ایک انتہائی غریب اور محنت کش گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، جو دن رات محنت مزدوری کر کے اپنی حلال کی روزی کماتے ہیں اور ان کا سیاست یا کسی عسکری سرگرمی سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گوادر میں پاک آرمی کے ڈاکٹروں نے 17 سالہ نوجوان کی پیچیدہ دماغی سرجری کامیابی سے مکمل کرلی
دورانِ گفتگو حنیف نے اس بات کو انتہائی واضح اور دوٹوک انداز میں بیان کیا کہ اگر خدانخواستہ ثمینہ کسی بھی دہشتگرد تنظیم کی سرگرمیوں میں ملوث پائی جاتی ہے یا کسی تنظیم میں شامل ہوئی ہے، تو اس کے اس غیر قانونی اقدام سے نہ تو ان کا، نہ ان کے والدین کا اور نہ ہی ان کے پورے خاندان کا کوئی تعلق ہے۔
انہوں نے فخر کے ساتھ اپنے حب الوطنی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پکے پاکستانی ہیں اور پاکستان کے آئین اور قانون کو دل و جان سے مانتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










