منگل، 29-ستمبر،2026
منگل 1448/04/18هـ (29-09-2026م)

منشیات فروش انمول عرف پنکی کیخلاف چھ ماہ بعد مقدمات کی تفتیش مکمل، چالان جمع کرادیا گیا

29 ستمبر, 2026 12:23

کوکین فروخت کرنے والی ملزمہ انمول عرف پنکی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درخشاں پولیس نے چھ ماہ بعد منشیات کے مقدمات کی تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں جمع کرا دیئے۔

کراچی کے سٹی کورٹ میں کوکین فروخت کرنے والی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان کے خلاف منشیات کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : پولیس کارروائی میں منشیات فروش انمول پنکی کا بھائی گرفتار

درخشاں پولیس نے مسلسل 6 ماہ کی تفتیش کے بعد ملزمان کے خلاف تحقیقات کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ پولیس نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد مزید 3 مقدمات کے عبوری چالان جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائے، جنہیں منظور کرتے ہوئے عدالت نے مزید تینوں مقدمات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں منتقل کر دیے ہیں۔

چالان میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے علاوہ اس کے تین دیگر ساتھیوں عمر، فہد حسین اور اویس بیگ کو گرفتار ظاہر کیا گیا ہے۔

پولیس کے مرتب کردہ چالان کے مطابق ملزمہ شہر کے اندر منشیات کا ایک بہت بڑا نیٹ ورک چلا رہی تھی، جبکہ مقدمات میں گرفتار دیگر تمام ساتھی اس ملزمہ کے اہم سہولت کار تھے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔