جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

کراچی : پولیس کارروائی میں منشیات فروش انمول پنکی کا بھائی گرفتار

19 جولائی, 2026 14:54

پولیس نے گھوڑا چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش انمول عرف پنکی کے بھائی کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔

کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر کی پولیس نے سیکیورٹی اور انٹیلیجنس اداروں سے ملنے والی خفیہ اطلاع پر گھوڑا چورنگی کے قریب چھاپہ مار کارروائی کے دوران شہر کی بدنام زمانہ منشیات فروش انمول عرف پنکی ڈان کے بھائی کامران مراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور آدھا کلو انتہائی خطرناک کیمیکل آئس برآمد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات، کراچی بندرگاہ اور کسٹمز نظام میں نمایاں بہتری

پولیس کا کہنا ہے کہ کامران مراد ایک عادی مجرم ہے، جو کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں اور پوش علاقوں میں چرس، آئس اور ہیروئن سپلائی کرنے والے بڑے نیٹ ورک کا حصہ تھا اور نوجوان نسل کو اس مہلک نشے کا عادی بنانے میں براہِ راست ملوث تھا۔

ملزم کے پاس سے موبائل فون، نقد رقم اور دیگر شناختی دستاویزات بھی ملی ہیں، جبکہ اس کے خلاف تھانہ جمشید کوارٹر میں منشیات ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج کر کے انمول پنکی کے پورے گروہ کو پکڑنے کے لیے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔