جتنی حکومت نے پریس کانفرنس کی، اتنا ہم ساتھ بیٹھ جاتے تو تمام مسائل حل ہو جاتے، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بڑی مشکلوں کے بعد تمام فریقین اس ایک میز پر اکٹھے بیٹھے تھے، مذاکراتی میز پر ہونے والی باتیں باہر نہیں آنی چاہئیں تھیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو باتیں مذاکراتی میز پر ہوئی ہیں، وہ باہر نہیں ہونی چاہئیں تھیں۔
انہوں نے اس بات کا شکوہ کیا کہ جس نے بھی مذاکرات کی باتیں باہر کیں وہ مناسب نہیں تھا۔ جتنی انہوں نے پریس کانفرنس کی ہے اتنا ہی اگر ہم آپس میں ساتھ بیٹھ جاتے تو تمام مسائل اچھے طریقے سے حل ہو جاتے۔ حکومت اور ہمارے درمیان مذاکرات میں کسی قسم کا ڈیڈ لاک نہیں آنا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا لاوارث صوبہ بن چکا ہے، جہاں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، امیر مقام
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بڑی مشکلوں کے بعد تمام فریقین اس ایک میز پر اکٹھے بیٹھے تھے اور اس عمل کو سبوتاژ نہیں ہونا چاہیے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود جی ٹی وی کے نمائندے نے جب ان سے سوال کیا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے کل رات آپ کی منسٹر انکلیو میں ملاقات ہوئی ہے اور وہ کون سے امور تھے جن پر بات چیت کی گئی، تو اس پر بیرسٹر گوہر نے کافی دیر خاموشی اختیار کی اور پھر ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس سے روانہ ہو گئے۔
جاتے ہوئے انہوں نے مختصر طور پر کہا کہ سیاسی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں اور میں نے اس میں سے کچھ بھی نہیں چھپایا ہے۔ ان کی اس پراسرار گفتگو کے بعد سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









