خیبر پختونخوا لاوارث صوبہ بن چکا ہے، جہاں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، امیر مقام

امیر مقام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، اور وہاں کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ ہمیں خیبر پختونخوا کے عوام کی تمام مشکلات کا مکمل احساس ہے، اس وقت صوبے میں حکومت نام کی کوئی بھی چیز موجود نہیں ہے۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنی ذمہ داریاں چھوڑ کر صرف دھرنوں اور احتجاج کی سیاست میں مصروف ہیں اور وہ ایک ہی نکاتی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس، عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے کا حکم
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اس وقت ایک لاوارث صوبہ بن چکا ہے، جہاں دہشت گردی کے خلاف کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا جا رہا۔
امیر مقام نے واضح کیا کہ ہمارا ہرگز یہ شوق نہیں ہے کہ صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ کیا جائے۔ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف سب کا مشترکہ مؤقف ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن کمیٹی کے ارکان بھی مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے خواہاں تھے اور وزیر اعلیٰ کو بھی بات چیت کا بھرپور موقع دیا گیا تھا، یہاں تک کہ باہمی مشاورت سے 3 بار مسودہ یا ڈرافٹ بھی تیار کیا گیا تھا، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا خیبر پختونخوا حکومت اس معاہدے کو مانے گی یا نہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









