پیر، 5-اکتوبر،2026
پیر 1448/04/24هـ (05-10-2026م)

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس، عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے کا حکم

05 اکتوبر, 2026 14:36

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی کو فزیکلی یا بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش کیا جائے۔

سماعت کے دوران عدالت نے سابق وزرا فرح حبیب، حماد اظہر، مراد سعید اور شبلی فراز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیدادوں کی تفصیلی رپورٹس بھی طلب کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں بدامنی اور دہشت گردی کا عروج، عوام کا صوبائی حکومت کے خلاف شدید احتجاج

اس کے علاوہ عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم اور پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی حسن خان نیازی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے اس کیس کی مزید کارروائی 5 نومبر تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔