بدھ، 7-اکتوبر،2026
بدھ 1448/04/26هـ (07-10-2026م)

انمول عرف پنکی کا پولیس کی ناقص تفتیش کے باعث مقدمے سے بری ہونے کا امکان

07 اکتوبر, 2026 14:10

کراچی کی سیشن عدالت جنوبی میں منشیات کے مقدمے میں ملوث ملزمہ انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں پولیس کی ناقص تفتیش پر سوالات اٹھائے گئے۔

کراچی کی سیشن عدالت جنوبی میں منشیات کے ایک مقدمے میں کوکین کوئین کے نام سے مشہور ملزمہ انمول عرف پنکی کی جانب سے دائر کی جانے والی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

پولیس کی مبینہ طور پر ناقص تفتیش ملزمہ کی بریت کا سبب بنتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ ملزمہ انمول عرف پنکی نے منشیات کے اس مقدمے سے جان چھڑانے کے لیے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 265-K کے تحت بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انمول عرف پنکی پر منشیات کیس میں فرد جرم عائد

عدالت نے اس درخواست پر ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔ ملزمہ کے خلاف گزری تھانے میں منشیات کا مقدمہ درج ہے۔

ملزمہ کے وکیل میر ہدایت اللہ ایڈوکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ کے خلاف کوئی بھی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں۔ اس موقع پر ایک اور وکیل میر اسد اللہ ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اس سے قبل اسی مقدمے میں شریک ملزم علی خان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر پہلے ہی بری کیا جا چکا ہے، اس لیے ملزمہ کو بھی اس مقدمے سے بری کیا جائے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمہ کو اس سے پہلے بھی گزری تھانے میں درج تین مختلف مقدمات میں عدالتوں کی جانب سے بری کیا جا چکا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔