وزیرِ خزانہ کی آئی ایم ایف مشن سے ورچوئل مذاکرات، ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ

وزیرِ خزانہ نے آئی ایم ایف کے مشن کے ساتھ ورچوئل اجلاس میں شرکت کی، جس میں توسیعی فنڈ سہولت کے چوتھے جائزے پر گفتگو کی گئی۔
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی فنڈ کے مشن کے ساتھ کک آف اجلاس میں شرکت کی۔ اسلام آباد میں ہونے والے اس ورچوئل اجلاس کے دوران پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان توسیعی فنڈ سہولت کے چوتھے جائزے پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ اس کے ساتھ ہی لچک اور پائیداری فنڈ کے تیسرے جائزے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ملکی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کے وفد کو ملک کی مجموعی معاشی اور اقتصادی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں : ستمبر کا ٹیکس ہدف مقررہ وقت پر پورا کر لیں گے، ایف بی آر حکام کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی
وزیرِ خزانہ نے معاشی استحکام اور ساختی اصلاحات کے عمل پر حکومت کی اب تک کی پیش رفت سے عالمی ادارے کو آگاہ کیا۔ اس اجلاس میں آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مقررہ اہداف اور ان پر ہونے والی پیش رفت کا بھرپور جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کی معاشی کارکردگی، مالیاتی امور، محصولات اور مالیاتی نظم و ضبط سے متعلق اہم امور زیرِ بحث آئے، جبکہ پروگرام کے اہداف کے حصول اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایم ایف آئندہ بھی پاکستان کے معاشی اور مالیاتی اقدامات پر حکام کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











