ایس آئی ایف سی کی کاوشیں رنگ لے آئیں، دھابیجی میں چینی فیکٹری میں کام بحال

چینی کمپنی ہونان ریسورسز کی دھابیجی فیکٹری کو سات ماہ بعد دوبارہ فعال کر دیا گیا، جس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت اور بروقت مداخلت کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد ایک بار پھر بحال ہو گیا ہے۔
اس معاونت کے نتیجے میں چینی کمپنی ہونان ریسورسز کی دھابیجی میں واقع صنعتی فیکٹری سات ماہ کی طویل بندش کے بعد دوبارہ فعال کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : معیشت مستحکم اور ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم کی پاکستان امریکا بزنس کونسل کے وفد سے گفتگو
ہونان ریسورسز دھابیجی میں صنعتی فیکٹری چلانے والی ایک اہم چینی کمپنی ہے، جس کی یہ تنصیب فروری 2026 سے بند چلی آ رہی تھی اور اس بندش کی وجہ سے کمپنی کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
کمپنی نے اپنی صنعتی تنصیب سے جڑے اس معاملے کے حل میں ایس آئی ایف سی کی بھرپور مداخلت اور تعاون کو بے حد سراہا ہے۔ ایس آئی ایف سی نے متعلقہ حکام کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے اس پیچیدہ معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کروا لیا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












