پیر، 28-ستمبر،2026
پیر 1448/04/17هـ (28-09-2026م)

ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجویز مسترد کیئے جانے کے بعد تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

28 ستمبر, 2026 10:17

امریکی صدر کی جانب سے ایران کی امن ڈیل مسترد کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی جانب سے پیش کی جانے والی امن ڈیل کو مسترد کیے جانے کے بعد پیر کے روز تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔

برینٹ خام تیل کے سودے ایک ڈالر بیاسی سینٹ یا ایک اعشاریہ چوہتر فیصد اضافے کے ساتھ ایک سو چھ ڈالر اور چودہ سینٹ فی بیرل پر بند ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ نے ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ روکنے کی تجویز مسترد کردی

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی ایک ڈالر اور چودہ سینٹ یا ایک اعشاریہ تئیس فیصد اضافے کے ساتھ ترانوے ڈالر اور پچپن سینٹ فی بیرل پر پہنچ گئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری تنازع کے حل کی امیدیں دم توڑنے اور آبنائے ہرمز کے بند رہنے کے باعث تیل کی رسد پر دباؤ بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے قیمتیں اوپر جا رہی ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔