کراچی انڈسٹریل پارک کو برآمدی اور سرمایہ کاری کا بڑا مرکز بنانے کا فیصلہ

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے کراچی انڈسٹریل پارک کو برآمدی صنعت، سرمایہ کاری اور روزگار کا بڑا مرکز بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے کراچی میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت کراچی انڈسٹریل پارک کو توسیع دے کر برآمدی صنعت، سرمایہ کاری اور روزگار کا بڑا مرکز بنایا جائے گا۔
اس مقصد کے لیے کراچی انڈسٹریل پارک کی نگرانی اور عملدرآمد کے لیے وفاقی اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی قائم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی کی گارمنٹس فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، آگ پر قابو پالیا گیا
ایڈیشنل سیکریٹری ایس آئی ایف سی ساجد قاضی کی قیادت میں فیڈرل ایس ای زیڈ اے کے وفد نے کراچی بزنس کمیونٹی کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس کے دوران سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل، سہولت کاری اور کاروباری رکاوٹوں کے خاتمے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل معاونت سے کراچی میں صنعتی سرگرمیوں، نئی سرمایہ کاری اور برآمدات کے شاندار اور نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، جس سے ملکی معیشت کو بھی زبردست استحکام ملے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












