عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

مشرق وسطیٰ سے تیل کی مسلسل فراہمی اور جی 7 ممالک کی جانب سے ہنگامی ذخائر جاری کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، جس کی بنیادی وجہ مشرق وسطیٰ سے سپلائی کا تسلسل برقرار رہنا اور جی 7 ممالک کا ہنگامی تیل کے ذخائر کو مارکیٹ میں لانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مشرق وسطیٰ سے سپلائی بڑھنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
اس اقدام سے منڈی میں رسد کے حوالے سے خدشات میں کمی واقع ہوئی ہے، تاہم خلیجی سمندری راستوں پر حوثی ملیشیا کی جانب سے جاری حملوں کی وجہ سے تاجروں میں اب بھی خطرات کے پیش نظر احتیاط برتی جا رہی ہے۔
برینٹ کروڈ کے فیوچر سودے 4 سینٹ کی کمی کے ساتھ 100 اعشاریہ 28 ڈالر فی بیرل پر آ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 11 سینٹ یعنی صفر اعشاریہ ایک فیصد کمی کے بعد 89 اعشاریہ 33 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ تیل کے سوداگر اب بھی خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور خلیجی راستوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












