کراچی میں دودھ کی قیمت 310 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ

How Much Will Milk Cost Per Kg After Eid? Concerning News Emerges
کراچی: ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے فارمر کے لیے ایکس فارم ریٹ 277 روپے اور صارفین کے لیے قیمت 310 روپے فی لیٹر مقرر کرنے پر زور دیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے رہنما شاکر عمر نے کہا کہ موجودہ سرکاری ایکس فارم ریٹ 215 روپے جبکہ صارفین کے لیے سرکاری قیمت تقریباً 240 روپے فی لیٹر ہے۔ ان کے مطابق موجودہ نرخ پیداواری اخراجات کے مقابلے میں کم ہیں۔
شاکر عمر کے مطابق سندھ لائیو اسٹاک محکمہ نے دودھ کی پیداواری لاگت تقریباً 262 روپے فی لیٹر مقرر کی ہے، جبکہ بچھڑے کی مد میں 15 روپے شامل کرنے کے بعد حقیقی لاگت 277 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوراک، چارے، ونڈا، اجناس، بجلی، مزدوری، ادویات اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں اضافے کے باعث ڈیری فارمرز کے لیے موجودہ نرخ پر کاروبار جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلا کر پیداواری لاگت اور دستیاب دستاویزی شواہد کی بنیاد پر دودھ کی نئی قیمت مقرر کی جائے۔
شاکر عمر نے کہا کہ مسلسل خسارے کے باعث بعض فارمرز جانور فروخت کرنے اور فارم بند کرنے پر مجبور ہورہے ہیں، جس سے مستقبل میں دودھ کی پیداوار اور ڈیری سیکٹر میں سرمایہ کاری متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایسوسی ایشن رواں ہفتے پریس کانفرنس میں سرکاری پیداواری لاگت اور فارمرز کے نقصانات سے متعلق دستاویزی شواہد پیش کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مطالبات پر سنجیدہ فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں ڈیری فارمرز پُرامن احتجاج، دھرنے اور علامتی احتجاج کے آپشن پر غور کریں گے، تاہم مذاکرات اور باہمی مشاورت کو ترجیح دی جائے گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











