پیر، 5-اکتوبر،2026
پیر 1448/04/24هـ (05-10-2026م)

پاکستان میں سیمنٹ کی قیمتیں: مختلف برانڈز اور شہروں کے تازہ نرخ

05 اکتوبر, 2026 09:32

اسلام آباد: پاکستان میں 50 کلوگرام سیمنٹ کی بوری کی قیمت مختلف برانڈز اور شہروں کے حساب سے مختلف ہے۔

مارکیٹ میں عام گرے سیمنٹ کی بوری تقریباً 1,500 سے 1,620 روپے تک دستیاب ہے، تاہم مقامی مارکیٹ، برانڈ اور ترسیل کے اخراجات کے باعث نرخوں میں فرق ہوسکتا ہے۔

مختلف برانڈز میں لکی سیمنٹ کی 50 کلوگرام بوری تقریباً 1,540 سے 1,550 روپے، بیسٹ وے سیمنٹ 1,540 سے 1,600 روپے اور ڈی جی خان سیمنٹ 1,550 سے 1,620 روپے تک بتائی جارہی ہے۔

میپل لیف سیمنٹ کی قیمت تقریباً 1,550 سے 1,655 روپے، فوجی سیمنٹ 1,520 سے 1,540 روپے اور چیرات سیمنٹ 1,535 سے 1,550 روپے فی بوری کے درمیان ہے۔

فلائنگ سیمنٹ نسبتاً کم نرخوں پر 1,480 سے 1,510 روپے، جبکہ پایونیر، پاکسیم اور پائیدار سیمنٹ کی قیمتیں تقریباً 1,540 سے 1,590 روپے فی 50 کلوگرام بوری کے درمیان ہیں۔

خصوصی اقسام میں بیسٹ وے سلفیٹ ریزسٹنٹ سیمنٹ کی قیمت تقریباً 1,660 روپے فی بوری جبکہ میپل لیف وائٹ سیمنٹ کی 40 کلوگرام بوری 2,250 سے 2,350 روپے تک بتائی گئی ہے۔

شہروں کے لحاظ سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 50 کلوگرام بوری تقریباً 1,560 سے 1,620 روپے، لاہور میں 1,550 سے 1,610 روپے جبکہ کراچی میں 1,520 سے 1,680 روپے تک بتائی گئی ہے۔

ملتان اور فیصل آباد میں سیمنٹ کی بوری 1,540 سے 1,600 روپے، پشاور میں 1,560 سے 1,615 روپے اور کوئٹہ میں 1,580 سے 1,650 روپے تک فروخت ہونے کی معلومات ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔