پیر، 5-اکتوبر،2026
پیر 1448/04/24هـ (05-10-2026م)

90 لاکھ سے زائد شہری وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم سے مستفید ہورہے ہیں، علی پرویز ملک

05 اکتوبر, 2026 08:45

لاہور: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی فیول ریلیف اسکیم سے 90 لاکھ سے زائد شہری مستفید ہورہے ہیں۔

لاہور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت عوام خصوصاً کمزور طبقات کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاشی اثرات سے تحفظ دینے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا پورا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ موجودہ حالات کے مطابق قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں کمزور طبقات کی معاونت ریاست کی ذمہ داری ہے اور حکومت انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دونوں محاذوں پر مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا دوبارہ بڑھتا ہوا خطرہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت موجودہ حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور بنیادی ضروریات کے معاشی دباؤ کو کم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔