امریکی صدر کا مصنوعی ذہانت کے لیے سپر انٹیلی جنس فورس بنانے کا اعلان

امریکی صدر نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں حکومتی نگرانی اور ترقی کو مربوط بنانے کے لیے سپر انٹیلی جنس فورس قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں اعلان کیا کہ انہوں نے سپر انٹیلی جنس فورس کے نام سے ایک نئی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے، جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ٹیکنالوجی کی اس ترقی میں امریکا سب سے آگے رہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹیکنالوجی کے بے قابو ہونے کے خطرات اور ٹرمپ کا مصنوعی ذہانت پر ضابطے نہ لگانے کا فیصلہ
اس نئی فورس کا مقصد وفاقی حکومت کے تعلقات کو صارفین، پبلک انٹرسٹ گروپس، مذہبی تنظیموں، کریٹیکل انفراسٹرکچر پرووائیڈرز اور اس شعبے کی کمپنیوں کے ساتھ مربوط بنانا ہے۔
اس ٹاسک فورس میں فیڈرل ٹریڈ کمیشن کے چیئرمین اینڈریو فرگوسن، دفاعی تحقیق کے انڈر سیکریٹری ایمل مائیکل اور اسکاٹ کوپور بھی شامل ہوں گے۔ یہ فورس براہِ راست صدر اور وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف سوسی وائلز کو رپورٹ کرے گی۔ ٹاسک فورس کے سربراہ جے کلیٹن اگست میں امریکی قومی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر بنے تھے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











