حوثی بغاوت کا خاتمہ علاقائی اور عالمی ذمہ داری ہے، سعودی اتحاد / یمنی حکومت

سعودی اتحاد کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمنی حکومت کی پشت پناہی جاری رکھیں گے، تاکہ یمنی ریاست کو دوبارہ بحال کیا جا سکے اور حوثی بغاوت کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ممکن ہو سکے۔
یمن میں سرگرم سعودی قیادت والے عسکری اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ اتحاد یمنی سرکاری افواج کو مکمل آپریشنل سپورٹ فراہم کر رہا ہے، جس کا مقصد ملک میں ریاست کی مکمل بحالی اور حوثی بغاوت کا خاتمہ کرنا ہے۔
انہوں نے حوثی ملیشیا کی جانب سے یمن، سعودی عرب اور بحیرہ احمر نیز باب المندب کی آبنائے میں سعودی بحری جہازوں پر کیے جانے والے حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں : یمنی فورسز کے حوثی ٹھکانوں پر 97 حملے، حوثیوں کا سعودی تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
انہوں نے باور کرایا کہ سعودی عرب اپنے ملک کی سیکیورٹی، خودمختاری اور علاقائی و عالمی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھاتا رہے گا۔
دوسری جانب، یمن کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی وزیر خارجہ افراح الزوبہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ حوثیوں کو شکست دینے کے لیے مزید بھرپور حمایت فراہم کرے، کیونکہ یمن کی سلامتی پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام تر امن کوششوں کے ناکام ہونے کے بعد دہشتگرد حوثی ملیشیا کے خلاف مؤثر اور مضبوط موقف اپنانا اب علاقائی اور عالمی ذمہ داری بن چکا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











