پیر، 5-اکتوبر،2026
پیر 1448/04/24هـ (05-10-2026م)

ایران میں ناروے کے سفیر دفتر خارجہ طلب، اسٹارلنک کی سرگرمیوں پر سخت احتجاج

05 اکتوبر, 2026 11:41

ایران نے اسٹارلنک کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے میں ناروے کی ناکامی پر سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران میں وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل محمد حسن نژاد پیرکوہی نے ناروے کے سفیر پال بورنسٹاد کو دفتر خارجہ طلب کر کے ایک سرکاری احتجاجی نوٹس حوالے کیا۔

یہ طلبی اس بات پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے کی گئی کہ ناروے نے ایرانی سرزمین کے اندر اسٹارلنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی غیر مجاز اور غیر قانونی کارروائیوں کو روکنے کے لیے مسلسل مجرمانہ غفلت اور عدم فعالیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاسدارانِ انقلاب سے بچنے کیلئے امریکی فوج ایران کی سرحدوں سے ایک ہزار کلومیٹر دور بھاگ گئی، کمانڈر

اس ملاقات کے دوران ایرانی عہدیدار نے امریکہ اور اسرائیل پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے زیراہتمام چلنے والے اسٹارلنک نیٹ ورک کو ایران کے خلاف مداخلت پسندانہ اور تخریبی عزائم پورے کرنے کے لیے منظم انداز میں استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی عالمی ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے ضوابط کے تحت ناروے بطور رجسٹرنگ ریاست اس بات کا پابند ہے کہ وہ ایران کی قومی سلامتی اور علاقائی خودمختاری کو نقصان پہنچانے والی ان غیر قانونی سرگرمیوں کو فوری طور پر روکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔