پاسدارانِ انقلاب سے بچنے کیلئے امریکی فوج ایران کی سرحدوں سے ایک ہزار کلومیٹر دور بھاگ گئی، کمانڈر

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی عسکری قوت کے خوف سے امریکی فوج ایران کی سرحدوں سے ایک ہزار کلومیٹر کی دوری پر پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو چکی ہے۔
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے سینئر کمانڈر ریئر ایڈمرل علی فدوی نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کی بھرپور طاقت کے باعث امریکی فوج کو ایران کی سرحدوں سے تقریباً ایک ہزار کلومیٹر یعنی 621 میل دور بھاگنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ امریکیوں کی اپنی مرضی کا فیصلہ نہیں تھا بلکہ یہ ایران اور پاسدارانِ انقلاب کی حاکمیت کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کو اب کسی بھی غیر ملکی دفاعی امداد کی ضرورت نہیں، جنرل علی بلالی
انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ تاریخ میں پہلی بار خلیج فارس، آبنائے ہرمز، بحیرہ عمان یا یہاں تک کہ شمالی بحر ہند میں بھی کوئی امریکی بحری جہاز موجود نہیں ہے اور امریکی جنگی جہاز پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کے سامنے سو فیصد کمزور ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب کی نیوی نے آبنائے کے جنوبی روٹ کو استعمال کرنے والے جہازوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کے جہازوں کو کسی بھی وقت نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی مسترد کیا کہ جنگ سے پہلے کے مقابلے میں اب تیل کی برآمدات بحال ہو چکی ہیں اور امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن عراق اور افغانستان میں ناکام ہونے کے بعد اب دوبارہ ناکامی سے دوچار ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











