ایران کو اب کسی بھی غیر ملکی دفاعی امداد کی ضرورت نہیں، جنرل علی بلالی

انقلابی گارڈ کور کے مشیر کا کہنا ہے کہ ایران میں میزائل تیاری کی سپلائی چین مکمل طور پر محفوظ ہے اور تمام پرزہ جات اندرون ملک تیار کیے جا رہے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق انقلابی گارڈ کور کی ایرو اسپیس فورس کے مشیر بریگیڈیئر جنرل علی بلالی نے بتایا ہے کہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں ایران کو کسی بھی قسم کی تشویش کا سامنا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میزائل سازی کے لیے جتنے بھی اجزاء اور پرزہ جات کی ضرورت ہوتی ہے، وہ تمام کے تمام مقامی سطح پر تیار کیے جاتے ہیں اور اتنے اعلیٰ معیار کے ہیں کہ برآمد بھی کیے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران پر حملہ خود امریکہ کیلئے معاشی نقصان کا باعث بنا، روس کی ثالثی کی پیشکش
جنرل علی بلالی کا کہنا تھا کہ ایران دفاعی ٹیکنالوجی میں اس مقام پر پہنچ چکا ہے جہاں اسے کسی بھی غیر ملکی مدد کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جب تک ضرورت پیش آئے گی، ملک اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے لڑائی جاری رکھنے کی پوری طاقت رکھتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








