اتوار، 4-اکتوبر،2026
اتوار 1448/04/23هـ (04-10-2026م)

فلائی دبئی کی پرواز میں معاون پائلٹ نے کپتان پر کلہاڑی سے حملہ کیا، امارتی حکام

04 اکتوبر, 2026 09:26

متحدہ عرب امارات کے پراسیکیوٹر جنرل نے انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں معاون پائلٹ نے کپتان پر کلہاڑی سے حملہ کیا تھا۔

متحدہ عرب امارات کے پراسیکیوٹر جنرل حمد سیف الشمسی کے مطابق دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز میں 170 سے زائد مسافر سوار تھے کہ سفر کے دوران اچانک طیارہ 17 ہزار فٹ نیچے کی طرف جانے لگا۔

اس دوران معاون پائلٹ نے کاک پٹ میں ہنگامی حالات میں استعمال ہونے والی کلہاڑی سے کپتان سمت مچھڑ پر حملہ کر دیا۔ زخمی ہونے کے باوجود کپتان نے ہوش میں آتے ہوئے اندر سے دروازہ کھولنے کی کوشش کی تاکہ مسافر اندر آ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے فلائی دبئی واقعے کو دہشت گردانہ کوشش قرار دے دیا

مسافروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو قابو کر لیا اور دو ریزرو پائلٹوں نے طیارے کو سعودی عرب میں بحفاظت اتار لیا۔

امارتی اٹارنی جنرل نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور کو پائلٹ نے دہشت گردانہ کارروائی کرنے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے میں زخمی ہونے والے کپتان سمت مچھڑ کو پہلے مقامی اسپتال اور پھر ابوظہبی منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر اور مستحکم بتائی جاتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔