افغانستان کے مختلف صوبوں میں خونریز جھڑپیں، 9 طالبان اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مختلف صوبوں میں ہونے والی خونریز جھڑپوں میں طالبان کے کئی اہلکار ہلاک اور اہم تنصیبات تباہ ہو گئی ہیں۔
طالبان مخالف مسلح تنظیموں افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ، نیشنل انڈیپینڈنس فرنٹ اور گرین ٹرینڈ نے مختلف علاقوں میں حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق قندھار اور غور میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران طالبان انٹیلی جنس اہلکار اور گورنر کا محافظ ہلاک جبکہ 8 اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی، 47 اہلکار ہلاک
ادھر نیشنل انڈیپینڈنس فرنٹ نے بتایا کہ صوبہ پکتیا کے ضلع آریوب زازی میں طالبان چوکی پر راکٹ حملے میں 7 اہلکار ہلاک اور متعدد پوسٹیں تباہ کر دی گئیں۔
اس کے علاوہ پنجشیر میں افغانستان گرین ٹرینڈ تنظیم کی کارروائی میں طالِبان کی 2 رینجر گاڑیاں تباہ ہو گئیں جبکہ کاپیسا میں انٹیلی جنس اہلکار ملا عبدالرحمان کو ہلاک کر دیا گیا۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ ان مسلح کارروائیوں کے بعد کاپیسا اور پنجشیر میں طالبان کا لاجسٹک نیٹ ورک اور سیکیورٹی سپلائی لائن شدید متاثر ہوئی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












