جمعہ، 2-اکتوبر،2026
جمعہ 1448/04/21هـ (02-10-2026م)

امریکی محکمہ توانائی کا ملازم حوثیوں کی مدد کے الزام میں گرفتار

02 اکتوبر, 2026 10:34

امریکی محکمہ توانائی کے ایک ملازم کو ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کو مواد کی فراہمی کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

محکمہ انصاف کے مطابق واشنگٹن کے علاقے رچلینڈ سے تعلق رکھنے والے امریکی محکمہ توانائی کے ایک 51 سالہ ملازم ایشٹن حامد العبودی کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے انسداد دہشت گردی ٹاسک فورس کی تفتیش کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عدالت میں جمع کرائے گئے دستاویزات کے مطابق ملزم نے دھماکہ خیز مواد بنانے میں استعمال ہونے والے کیمیائی مادے اور ڈرون کے پرزے خریدے تھے، جس کے بعد وہ حکام کی نظروں میں آیا۔ تفتیش کاروں کو یہ بھی معلوم ہوا کہ اس نے سن 2024 میں انتہائی غلظ نائٹرک ایسڈ سے متاثر ہونے کا دعویٰ کر کے طبی رخصت بھی لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت

العبودی نے مبینہ طور پر اپنی الیکٹریکل انجینئرنگ کی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے حوثی نمائندے کا روپ دھارنے والے ایک انڈر کور ایف بی آئی سورس کو مشورے دیئے اور سولر جنریٹرز اور کمیونیکیشن کے آلات کی جانچ اور ترمیم میں مدد کی۔

استغاثہ کا یہ بھی الزام ہے کہ العبودی نے سن 2025 میں اس سرکاری پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے یمن کا سفر بھی کیا، جو اسے امریکی آرمی کور آف انجینئرز میں کام کے دوران جاری کیا گیا تھا۔ اگر وہ مجرم ثابت ہوتے ہیں تو انہیں 20 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔