روسی صدر کی آبنائے ہرمز کی بحالی پر زور، ایران کی افزودہ یورینیم اپنے ملک منتقل کرنے کی ایک بار پھر پیشکش

روسی صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ آبنائے ہرمز جہاز رانی کے لیے کھلا رہے گا، ماسکو کے تعاون سے ایران کا افزودہ یورینیم ملک سے باہر نکالا جا سکتا ہے۔
روس کے شہر سوچی میں منعقدہ والدائی ڈسکشن کلب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ روس کی یہ پرانی پیشکش اب بھی میز پر موجود ہے کہ وہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے میں عملی اور سفارتی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کی شرائط پر امریکہ کی طرف سے تجاویز موصول ہو گئیں
روسی حکام اس سے قبل بھی اس عزم کا اعادہ کر چکے ہیں کہ وہ تنازع کے پرامن حل کے لیے نہ صرف سیاسی تجاویز دے سکتے ہیں بلکہ عملی طور پر ایران کے پاس موجود اضافی جوہری مواد کو روس منتقل کرنے اور اسے پُرامن ری ایکٹرز کے لیے ایندھن کی پیداوار میں تبدیل کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
روس کی اس پیشکش کا مقصد خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنا اور آبنائے ہرمز جیسے اہم ترین تجارتی راستے کو عالمی جہاز رانی کے لیے محفوظ بنانا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








