ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کی شرائط پر امریکہ کی طرف سے تجاویز موصول ہو گئیں

ایرانی حکومت کی ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ تہران کو آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق شرائط کے جواب میں امریکہ کی جانب سے ایک نئی تجاویز کی پیشکش موصول ہو چکی ہے۔
ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ جاری جنگ کے تنازع میں تعطل کو ختم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کے تحت ایران کو امریکہ کی طرف سے ایک نیا تجویز نامہ موصول ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر ممکن ذریعہ استعمال کرے گا، وزیر خارجہ
انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس کے دوران اس تجویز کی وصولی کی باضابطہ تصدیق کی ہے، تاہم انہوں نے امریکہ کے اس ردعمل کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔
کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نیویارک کے اپنے حالیہ دورے کے تمام امور پر تفصیلی روشنی ڈالی، جس میں یورپی اور خلیجی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں بھی شامل تھیں۔
اس کے علاوہ اجلاس میں ان شرائط کا بھی احاطہ کیا گیا، جو ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکہ کے سامنے رکھی گئی ہیں۔ فریقین کے درمیان سفارتی رابطوں کا یہ سلسلہ اس بحران کو حل کرنے کی ایک نئی کوشش کی عکاسی کرتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











