بدھ، 30-ستمبر،2026
بدھ 1448/04/19هـ (30-09-2026م)

غزہ میں تباہی مچانے والے تمام افراد جنگی مجرم ہیں، وزیراعظم قطر

30 ستمبر, 2026 11:30

قطری وزیراعظم نے غزہ پر اسرائیل کی جنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں تباہی مچانے والے ہر شخص کو جنگی مجرم قرار دیا جانا چاہیے۔

قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثاني نے ایک انٹرویو کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جاری فوجی کارروائیوں اور محاصرے کی سخت مذمت کی ہے۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا، اور اس سنگین تباہی کے پیچھے جو بھی عناصر ملوث ہیں وہ سب جنگی مجرم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں استعمال کا خدشہ، برطانیہ نے اسرائیل کے 80 سے زائد ہتھیاروں کے برآمدی لائسنس معطل کر دیے

شیخ محمد نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر ہونے والے حملے کو ایک قتل عام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی مذمت کی جانی چاہیے اور اس کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیے، تاہم اس کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی اندھا دھند عسکری کارروائی، تباہی اور 70 ہزار فلسطینیوں کے قتل کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں اسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، اسکولوں پر بمباری کی گئی ہے اور کسی بھی قسم کے دلائل یا بہانے اس طرح کے سنگین مظالم کو درست ثابت نہیں کر سکتے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔